فارم جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

image

جامعہ کراچی نے ایم فل/ پی ایچ ڈی / ایم ایس اور ایم ڈی کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 جون 2014 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 16 جون2014 ء کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔دریں اثناء وفاقی اردویونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر فہیم الدین کے مطابق بی اے،بی کام، ایم اے ، مدارس،فاضل عربی اورہومیو پیتھک (پرائیویٹ) کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں9جون 2014تک توسیع کردی گئی ہے۔علاوہ ازیں جامعہ کراچی کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان کے اعلامیے کے مطابق ایم فل/ پی ایچ ڈی / ایم ایس اور ایم ڈی کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 13 جون تک توسیع کردی گئی ہے۔داخلہ ٹیسٹ کے لئے اہل امیدواروں کی فہرست 16 جون2014 ء کو جامعہ کراچی کی ویب سائٹ پر جاری کی جائے گی۔ جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی پی ایڈ کے سالانہ امتحانی فارم برائے 2014 ء 3400/= روپے فیس کے ساتھ متعلقہ کالجز میں 20 جون 2014 ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ایسے طلبہ جو 2008 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000/= روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانا ہوگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts