جامعہ کراچی کے رئیس کلیہ علوم کی جانب سے بی ایس آنرز فرسٹ اور سیکنڈ ائیر کے فرسٹ سمسٹر2014ء کے ملتوی شدہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس کے مطابق 5جون کو ملتوی ہونے ولاپرچہ8جون کو ہوگا۔ 26مئی کو ملتوی ہونے والے پرچے 18 جون کو 27 مئی کو ملتوی ہونے والے19جون کو28 مئی کو ملتوی ہونے والے20 جون کو ،29 مئی کو ملتوی ہونے والے23 جون کواور 30مئی کو ملتوی ہونے والے 24جون کومنعقد ہونگے۔جبکہ 3جون کو ملتوی ہونے والاپرچہ 25 جون کواور4 جون کو ملتوی ہونے ولا پرچہ 26جون کو منعقد ہوگا۔دریں اثناءوفاقی اردو یونیورسٹی رئیس کلیہ فنون پروفیسرڈاکٹر ناہید ابرار کے مطابق جامعہ اردو کے عبدالحق کیمپس میں 5جون کو ملتوی ہونے والے بی ایس سمسٹراول اسلامیات، بین الاقوامی تعلقات اور نفسیات کے امتحانات اب پیر9جون 2014 کو ہونگے۔