ناظم امتحانات جامعہ سندھ جامشورو کی جانب سے یونیورسٹی سے ملحقہ کالجز کے بی ایس سی (پاس) پارٹ ون اور ٹو کے سالانہ امتحان 2014 کے امتحانی فارم جمع کرنے کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بی ایس سی (پاس) پارٹ ون فریش و فیلوئر امیدواروں کی امتحانی فیس 2420 روپے، بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو فریش امیدواروں کی فیس 4345 روپے جبکہ فیلوئر امیدواروں کی فیس 2850 روپے مقرر کی گئی ہے۔ امتحانی فارم 30 جون تک بغیر لیٹ فیس کے جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ جبکہ یکم جولائی سے 15 جولائی تک 500 روپے لیٹ فی، 16 جولائی سے 30 جولائی تک 1000 ہزار روپے ، 31 جولائی سے 15 اگست تک 1500 روپے ، 16 اگست سے 30 اگست تک 2000 روپے اور 31 اگست سے 2500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ اعلامئے میں مزید کہا گیا ہے کہ بی ایس سی (پاس) پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2013 کا امتحان پاس کرنے والے امیدوار ایم ای (پریویس) سالانہ امتحان 2014 میں امتحانی فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ امتحانی فیسیں کا چالان،ڈمانڈ ڈرافٹ اورپے آرڈر حبیب بینک کی مقررہ شاخوں میں جمع کراسکتے ہیں۔