جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 200/= روپے لیٹ فیس کے ساتھ توسیع کردی گئی ہے ۔جس کے مطابق طلبہ اپنے امتحانی فارم 14 جون تک 2850روپے فیس برائے سال و دوئم اور4750 روپے فیس برائے (سال اول ودوم )کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ۔ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000روپے اضافی چارجز بھی اداکرنا ہونگے۔واضح رہے کہ بی کام ریگولر سپلیمنٹری امتحانات کا آغاز16 جون سے ہورہاہے۔٭انصاف پسند گروپ جامعہ کراچی 12 جون کومنعقد ہونے والے الیکشن برائے 2014-16 ء کے حوالے سے منگل 10 جون کو صبح دس بجے ریلی کا انعقاد کیا جارہا ہے ۔ریلی ایڈمنسٹریشن بلاک سے شروع ہوکر ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی، شیخ زید اسلامک سینٹر ،مسکن گیٹ اور مختلف شعبوں سے ہوتی ہوئی ایڈمنسٹریشن بلاک پراختتام پذیر ہوگی ۔