جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات کے اعلامیے کے مطابق بی اے،بی ایس سی اور بی کام کے طلبہ اپنے انرولمنٹ فارم 1000/= روپے لیٹ فیس مع 1500/= روپے انرولمنٹ فیس متعلقہ کالجز میں 20 جون 2014 ء تک جمع کراسکتے ہیں۔ دریں اثناء ایم فل اور پی ایچ ڈی کے اہل امیدواروں کی فہرست جاری کر دی گئی ہے، ایڈمٹ کارڈ 20 جون تک متعلقہ شعبوں سے حاصل کئے جا سکتے ہیں۔