مہران یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ڈائریکٹر ایڈمیشن کےمطابق داخلے کے خواہشمند امیدواروں کو اطلاع دی جاتی ہے کہ مہران یونیورسٹی جامشورو اور شہید ذوالفقار علی بھٹو کیمپس خیرپورمیرس میں داخلہ فارم اب یکم اکتوبر تک حاصل کر کے 2 اکتوبر تک صرف حبیب بینک بوتھ مہران یونیورسٹی جامشورو میں جمع کرا سکتے ہیں۔مزید یہ کہ بائیو میڈیکل انجینئرنگ میں انٹر پری میڈیکل کے طلبہ بھی داخلے کیلئے رجوع کرسکتے ہیں۔