تحصیل میونسپل ایڈمنسٹر یشن کرپشن کا گڑھ بن گئی

image

نااہل ایڈمنسٹریٹراور ٹی ایم او کی ملی بھگت۔تحصیل میونسپل ایڈمنسٹر یشن کرپشن

کا گڑھ بن گئی ۔تحصیل میاں چنوں بھرمیں صفائی کی صورتحال ابتر۔ہر طرف تعفن پھیل گیا

۔خطرناک وبائی امراض پھیلنے کا شدید خطرہ۔سڑکوں ، گلیوں اور چوراہوں میں پڑی قربانی

کی باقیات و غلاظت نے زندگی اجیرن بنا دی ۔شہری سرکاری خاکروبوں کو100روپے ہفتہ

دینے پرمجبور۔ذرائع کے مطابق صفائی کی مد میں سالانہ کروڑوں کے بجٹ کی مبینہ بندر

بانٹ کرلی جاتی ہے ۔عوامی حلقوں کی جانب سے ذمہ دارافسران و اہلکاروں کے خلاف سخت

کارروائی کا مطالبہ۔

۔تفصیلات کے مطابق تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن میاں چنوں کے نااہل افسران اور

اہلکاروں کی کاہلی،کام چوری اور سستی کے باعث تحصیل میاں چنوں میں صفائی کی صورتحال

ابتر ہوچکی ہے ،سڑکوں، گلیوں، چوکوں میں موجود گندگی کے ڈھیراور گندے پانی کے جوھڑ

تعفن اور خطرناک بیماریاں پھیلا رہے ہیں ۔متعلقہ افسران کی آشیر باد،مکمل سرپرستی

اور حصہ داری کے باعث خاکروب فی گھر 30روپے سے100روپے ہفتہ وصول کئے بغیر کوڑا نہیں

اُٹھاتے جبکہ ہفتہ میں 2سے3چھٹیاں بھی لازمی کرتے ہیں پوچھنے پر ڈھٹائی سے بتاتے

ہیں کہ گھروں سے ہفتہ واررقم کی وصول کیلئے علاقوں کی باقاعدہ نیلا می ہوتی ہے

افسران کو جوزیادہ حصہ دیتا ہے اسے اچھے اور گنجان آباد علاقے کی ڈیوٹی ملتی ہے

جہاں سے انکم زیادہ ہوتی ہے اور کام کم ہوتا ہے جبکہ عید بقرعید پر تو مزے آجاتے

ہیں۔ہفتہ میں ایک دن اس لئے نہیں آتے کہ اس دن ٹی ایم اے کے کسی افسر یا ایم این اے

یا ایم پی اے کے گھر کی صفائی وغیرہ کی پھٹیک پر گئے ہوتے ہیں ۔موسم کی تبدیلی کے

ساتھ ڈینگی مچھر کے پھیلاؤ کے شدید خطرہ کے باوجود تاحال تحصیل میاں چنوں میں کسی

جگہ سپرے نہیں کروایاگیا جبکہ خرید کردہ جراثیم کش خوشبو دار کیمیکل اورفرنائیل

وغیرہ کی بوتلیں افسران یا صاحب حیثیت افراد کو تحفہ میں دے دی جاتی ہیں یا مارکیٹ

میں فروخت کدری جاتی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس طرح صفائی کی مد میں سالانہ کروڑوں کے

بجٹ کی مبینہ بندر بانٹ کرکے لوٹ مار کرلی جاتی ہے۔عید الاضحی کو گزرے کافی دن

ہوچکے ہیں لیکن ابھی تک سڑکوں ، گلیوں اور چوراہوں میں پڑی قربانی کی باقیات و

غلاظت نے زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔سیوریج کی مناسب صفائی معمول نہ ہونے کی وجہ سے

،سیوریج کی بلاکیج اور ٹوٹ پھوٹ اور کوئی نکاسی آب کی کوئی منصوبہ بندی نہ ہو نے کی

وجہ سے معمولی بارش کی صورت میں بھی میاں چنوں شہر اور گردونواح کے علاقوں کی گلیاں

اور سڑکیں تالابوں کی شکل اختیار کرلیتی ہیں جبکہ بارش کے بعد کئی کئی دن تک سڑکوں

و گلیوں میں کھڑا گندہ پانی جہاں آمدو رفت میں رکاوٹ کا باعث ہوتا ہے وہاں گلیوں

اور سڑکوں کی توڑ پھوڑ کاباعث بھی بنتا ہے جبکہ سینکڑوں گھروں میں گندہ پانی داخل

ہوجاتا ہے جس سے کروڑوں روپے مالیت کی درجنوں رہائشی عمارتیں دراڑیں آنے کی وجہ

کھنڈر بنتی جارہی ہیں جوکہ کسی وقت میں زمین بوس ہوکر جانی و مالی نقصان کا باعث بن

سکتی ہیں ۔یاد رہے کہ ٹی ایم اے میاں چنوں کے افسران صفائی کے بہانے

ٹریکٹر،ٹرالیوں،موٹر سائیکل رکشہ ٹرالیوں ،ہاتھ ریڑھیوں ،ڈرموں کی خرید و فروخت اور

مرمت کی مد میں سرکار کو لاکھوں روپے ماہانہ کا ٹیکابھی لگاتے رہتے ہیں ، شہریوں

امتیاز احمد ،محمد ندیم اقبال،ملک اصغر،حبیب بھٹی،بابر احمد ،نازیہ بی بی ،پروین

اختر،تبسم ناز،حاجی محمد علیم چوہدری،محمد عظیم چوہدری،عبداللطیف،کاشف نیاز،محمد

عرفان،محمد ارشد،عثمان علی ،سمیت عوامی حلقوں نے خادم اعلیٰ پنجاب ،وزیر بلدیات

،کمشنر ملتان ،ڈی سی خانیوال سے نااہل ایڈمنسٹریٹر،ٹی ایم او سمیت ذمہ دارافسران و

اہلکاروں کے خلاف فوری سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔جب اس سلسلہ میں میونسپل

ایڈمنسٹریٹر مہر امجد سلیم سرگانہ اور تحصیل میونسپل آفیسر محمد سعید سے رابطہ کیا

گیا تو ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کے کرپشن کے الزامات سروس کا حصہ ہیں اور صفائی ہم

نے خود نہیں کرنی ،ہمارا کام تو صرف حکم دینا ہے اگر اہلکار کام نہیں کرتے تو یہ اس

کے ذمہ دار وہ خود ہیں ہم نہیں ۔


About the Author:

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.