امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب سے کم از کم 13 افراد کی ہلاکت کے بعد سرچ آپریشن جاری ہے جہاں ایک سمر کیمپ میں موجود 20سے زائد لڑکیاں اب بھی لاپتہ ہیں۔ امریکہ کی نیشنل ویدر سروس کا کہنا ہے کہ مغربی وسطی ٹیکساس کے کچھ حصوں میں مزید سیلاب کا امکان ہے۔
- کراچی کے علاقے لیاری میں پانچ منزلہ عمارت گِرنے سے اب تک کم از کم 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے
- تاحال عمارت گِرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی مگر حکومت سندھ کی ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ 50 سال پرانی عمارت گنجان آباد علاقے بغدادی میں واقع تھی جس میں 13 خاندان رہتے تھے
- پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میں افغانستان کی سرحد سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کرنے والے 30 شدت پسندوں کو ہلاک کر دیا
- ایرانی سول ایوی ایشنز کے مطابق تبریز اور اصفہان کے علاوہ ملک کے بیشتر ہوائی اڈے آج سے دوبارہ کھول دیے گئے ہیں
- امریکی کانگریس نے صدر ٹرمپ کے ٹیکس اور اخراجات سے متعلق ’بگ بیوٹی فل بل‘ کی منظوری دے دی
- روس افغانستان میں طالبان حکومت کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا
امریکی ریاست ٹیکساس میں تباہ کن سیلاب سے کم از کم 13 افراد ہلاک اور 20 بچیاں لاپتہ