انٹرسال اول کے امتحانی فارمز

image

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ سال اول کے سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ، سائنس جنرل، کامرس ریگولر اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے امیدواروں کیلئے امتحانی فارمز جمع کرانے کا شیڈول کا تبدیلی کے ساتھ اعلان کردیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے محمد عمران خان چشتی نے کہا کہ تبدیل شدہ شیڈول کے مطابق ان تمام گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2015ء میں شرکت کے خواہشمند اور اہل امیدوار اب اپنے امتحانی فارم بروز پیر 19جنوری 2015ء تک اپنے متعلقہ کالجوں میں جمع کرواسکتے ہیں جبکہ کالجوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تمام امتحانی فارم اور فیسوں کے پے آرڈر بروز جمعرات 22جنوری اور بروز پیر 26جنوری 2015ء تک بورڈ کے اکائونٹس سیکشن میں جمع کروادیں۔ ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ جو امیدوار مقررہ تاریخ تک اپنے امتحانی فارم جمع نہیں کراسکیں وہ 20جنوری 2015ء سے 2فروری تک 200 روپے لیٹ فیس کے ساتھ، 3؍فروری سے 9؍فروری تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ اور 10؍فروری سے 17؍فروری تک ایک ہزار روپے لیٹ فیس کے ساتھ اپنے امتحانی فارمز جمع کرواسکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.