بی اے ریگولروپرائیویٹ کے امتحانات آج سے

image

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی اے ریگولروپرائیوٹ کے سالانہ امتحانات 2014 ء جمعہ 23 جنوری 2015 ء سے شروع ہورہے ہیں۔ طلبا ء کیلئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں19 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کیلئے شہر کے مختلف کالجزمیں29 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی اے ریگولروپرائیویٹ کے امتحان میں34665طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں بی اے ریگولر سال اول کے1250طلباء اور 9150 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوئم میں750طلباء اور6370طالبات شامل ہیں۔ اسی طرح بی اے پرائیویٹ سال اول کے امتحانات میں 4004طلباء اور6074 طالبات شامل ہیں،جبکہ سال دوئم میں2922 طلباء اور4415 طالبات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہونگے۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts