قائد نے مزدوروں کے لیے ذاتی یونین آفس بنا کر تاریخی مثال قائم کی

image

سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے ) کی مرکزی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت صدر اورنگزیب خان منعقد ہوا ،اجلاس میں مزدور یونین کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد ،چیئرمین راجہ شاکر زمان کیانی ،راجہ محمد رفیق ،امیر شاہ کاظمی ،فضل احمد ستی ،سردارآصف ،راجہ رضوان کیانی ،وارث دلیپ ،احمد علی شیرازی ،راجہ غلام مرتضیٰ ،غلام جان ،چوہدری خالد گجر ،راجہ مظہر ،ملک سلیم ،بھاپا شفیق اور ملک اکمل شہزاد سمیت سی بی اے و رابہ کمیٹی کے عہدیدارن نے شرکت کی ،اس موقع پر مزدور یونین (سی بی اے ) کے قائم مقام جنرل سیکرٹری حاجی مشتاق احمد شاہد نے اپنے خطاب میں سی ڈی اے محنت کشوں کے لیے مثالی خدمات سر انجام دینے اورملازمین کے لیے سیکٹرG-7میں ذاتی یونین آفس کی بنیاد رکھنے پر محنت کشوں کے قائد چوہدری محمد یسیٰن کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایسٹر کے موقع پر مسیحی ملازمین کے لیے عید الاؤنس کے احکامات جاری ہو چکے ہیں ،پلاٹوں کی الاٹمنٹ اور ملازمین کے بچوں کی بھرتی کا مسئلہ بھی جلد حل ہو گا ،ہمارے مخالفین ملازمین کی اپ گریڈیشن اور پلاٹوں کی الاٹمنٹ کے لیے جو سازشیں کر رہے ہیں وہ ناکام ہونگی اورمحنت کشوں کے منظور شدہ ڈویلپ سیکٹر میں موجودہ پلاٹوں پر کسی کو ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے ،ملازمین کی پروموشنز سنیارٹی کی بنیاد پر کی جائیں گی اور ضرورت مند و مستحق مزید ملازمین کو ترجیح بنیادوں پر ہاؤس بلڈنگ و موٹر سائیکل ایڈوانس اگلے مرحلے میں دلوایا جائے گا ،مزدور یونین محنت کشوں کا گھر ہے اور قائم شدہ نئے دفتر کی ترقی کے لیے سی ڈی اے کے تمام محنت کش ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں ۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts