آرٹس کونسل کراچی میں ہماری ویب،رائٹر کلب کے تحت پہلی ای بک کی تقریب رونمائی سے خطاب

image

 اردو کے فروغ کے لئے ہر ایک کو اپنا

چراغ خود جلانا ہوگا۔سحر انصاری

اکیسویں صدی میں دیگرا قوام سے علمی میدان میں مقابلے کے لئے پرانے ہتھیار

نہیں چلیں گے

کراچی (رپورٹ: عارف رمضان جتوئی)معروف شاعر

اور اردو داب کے مشہور ناقد سحرانصاری نے کہا ہے کہ اردو کے فروغ کے لئے ہر

ایک کو اپنا چراغ خود جلانا ہوگا۔ اکیسویں صدی میں دیگرا قوام سے علمی

میدان میں مقابلے کے لئے پرانے ہتھیار نہیں چلیں گے ۔دور حاضر کے ادباء ،

شعراء اور لکھاری قلم کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی میں بھی مہارت حاصل کریں۔

 

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزآرٹس کونسل کراچی میں ہماری

ویب،رائٹر کلب کے تحت پہلی ای بک کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے

کیا۔اس موقع پرہماری ویب کے بانی ابرار احمد، رائٹر کلب کے صدر ڈاکٹر رئیس

صمدانی،جنرل سیکریٹری عطا محمد تبسم اور دیگر ممبران بھی موجود تھے۔

تقریب رونمائی میں کالم نگاروں، رائٹرز سمیت مرد وخواتین کی بڑی تعداد نے

شرکت کی ۔اس موقع پر ای بک میں منتخب کئے گئے

13 لکھاریوں کو تعریفی اسناد

دیئے گئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سحر انصاری نے کہا کہ ہمیں ذاتی طورپر اپنی تہذیب

اور زبان کے لئے کام کرنے کی ضرورت ہے ۔اداروں کی معاونت کا انتظار کئے

بغیر جدید ٹیکنالوجی سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہوگا۔مسابقت کے اس دور میں

جدید ٹیکنالوجی کوادب کی ترویج و اشاعت اور زبان کی ترقی کے فروغ کے لئے

استعمال کرنا وقت کا تقاضا ہے کیونکہ ہم اکیسویں صدی کے ہتھیار سے لیس ہوکر

ہی بھرپور ثقافتی جنگ لڑسکتے ہیں ۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے دیگر مقررین نے کہا کہ ہماری ویب نئے لکھنے والوں

کے لئے ٹریننگ سینٹر کا کردار ادر کرتی آئی ہے ۔رائٹر کلب فورم کی تشکیل

اور ای بک کا اجراء ٹیکنالوجی کی دنیا میں قدم سے قدم ملانے کی ایک کاوش ہے

۔معاشرے میں ادب کے فروغ کے لئے علمی و ادبی سرگرمیوں کو ترجیح فوقیت دینا

ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اردو دنیا کی سب سے زیادہ بولی جانے والی زبانوں میں

نمایاں مقام رکھتی ہے ۔ماضی کی بہ نسبت انٹرنیٹ پر اردومواد میں خاطر خواہ

اضافہ ہوا ہے ۔ہماری ویب انٹرنیٹ کی دنیا میں تمام تر خدمات کو بروئے کار

لائے ہوئے ہیں ۔آنے والے دنوں میں اردو کی سب سے بڑی آن لائن ڈکشنری کا

قیام عمل میں لایا جائے گا۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts