یتیم بچوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یتامیٰ پاکستان کی تقریب

image

اسلام آباد (نیٹ نیوز) فلاہی ادارے خبیب فاؤنڈیشن کی طرف سے یتیم بچوں کیسا تھ اظہار یکجہتی کیلئے یوم یتامیٰ پاکستان کی تقریب جناح کنونشن سنٹر اسلام آباد میں منقد ہوئی۔جس میں صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان مہمان خصوصی تھے۔ یوم یتامیٰ پاکستان کا انعقاد خبیب فاؤنڈیشن نے کیٹپل ڈویلمنٹ اتھارٹی، رفاہ یونیورسٹی اور سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے) کے تعاون سے کیا یوم یتامیٰ پاکستان کی تقریب میں صدر آزاد کشمیر سردار یعقوب خان کے علاوہ ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن اور چیرمین سینٹ ڈیفینس کمیٹی مشاہد حسین سید، چیر مین سویٹ ہومز خبیب فاؤنڈیشن کے چیرمین ندیم احمد خان سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکٹریری چوہدری محمدیا سین مسلم لیگ ق کے رہنما زبیر احمد خان انجم فیض اسلام کے بشارت حسین ، ایدی ہوم کے شکیل احمد دانش پبلک سکول سے رفعت نا ز صاحبہ علی بن ابی طالب کے جاوید اﷲ خان الخدمت فاؤنڈیشن کے حافظ تنویر ترکی کے بیس رکنی وفد،سول سوسائیٹی ، ٹریڈیونین کے نما ئندگان تاجر برادری ، علماء کرام اور سی ڈی اے ملازمین کے علاوہ سکول کے بچوں کی کثر تعد ادنے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر آزاد کشمیر نے خبیب فاؤنڈیشن کے کام کو سہرایا ۔ سردار یعقوب خان نے 2005کے ہولناک زلزلہ کے بعد دوست ملک ترقی کے تعاون پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ اْنھوں نے کہا کہ یتیم بچوں کے لیے خبیب فاؤنڈیشن کی خدمات قابل ستائش ہیں جو ترک بھائیوں کی مدد سے اس ملک کے دوردراز علاقوں میں خبیب کالجزکے نام سے یتیم بچوں کے لیے تعلیمی ادارے چلا رہے ہیں۔صدرآزاد کشمیر نے ندیم احمد خان ترکی کے سفیر صادق بابر گرگن ، زمرد خان ، چوہدری محمد یاسین اور ترکی سے آئے ہوئے وفد کا شکریہ اداکیا۔ چیرمین خبیب فاؤنڈیشن نے اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کہا کہ یتیموں کی کفالت کے لئے تعاون پر وہ تمام لوگوں کے اور بالخصوص ترکی کے عوام کے شکر گزر ہیں۔سفیر ترکی بابرگرگن نے اپنے خطاب میں خبیب فاؤنڈیشن کا شکر یہ ادا کیا جو بچوں کو مستقبل کے لیے تیار کررہے ہیں جنہوں نے یوم یتامیٰ پاکستان منعقد کیا اور اس میں دوسری فلاحی تنظمیوں کو بھی شامل کیا تقریب کے اختام پر ترکی کے سفیر صاد ق بابر گرگن نے سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکٹریری چوہدری محمد یاسین ، زمرد خان، زبیر احمد خان، اور دیگر افراد کو شلیڈ کا تحفہ پیش کیا۔چوہدری محمد یاسین نے اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اﷲ تعالیٰ کا شکر ہے کہ اْس نے یتیمیوں کی خدمت کے لیے ہمیں یہاں اکٹھا ہونے کا موقع فراہم کیا۔خبیب فاؤنڈیشن بچوں کو روحانی، جسمانی اور نصابی تعلیم مہیا کرتی ہے میں حکمرانوں سے التماس کرتا ہوں کہ آئیں اور ندیم احمد خان کے قافلے میں شامل ہو کر اْن بچوں کی مدد کریں جو گلگت سے کراچی تک ہمیں پکار رہیں ہیں۔


About the Author:

تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts