حیدرآباد (نیٹ نیوز) ناظم امتحانات (سیمسٹر) جامعہ سندھ جامشورو کے اعلامیہ کے مطابق یونیورسٹی سے الحاق شدہ انڈس کالج آف لا کے ایل ایل بی (آنرز) پارٹ اول (بیچ 2015)٬ پارٹ دوم (بیچ 2014) پارٹ سوم (بیچ 2013) اور پارٹ چہارم (بیچ 2012) پانچ سالہ پروگرام کے ریگولر و فیلیر طلبا کے فرسٹ سیمسٹر کے امتحانات 24 جون کو انڈس کالج آف لا حیدرآباد میں لیے جائیں گے-