ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین
پروفیسر انواراحمد زئی کی خصوصی ہدایت کی روشنی میں ایسے طلبہ وطالبات جو
سالانہ امتحان برائے سال 2015 جماعت نہم سائنس و جنرل گروپ (ریگولر) میں
شریک ہوئے مگر اپنے انرولمنٹ فارم جمع نہیں کرواسکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے
امتحانی نتائج رکے ہوئے ہیں اس لئے ان کو انرولمنٹ فارم جمع کروانے کا
خصوصی موقعہ فراہم کیا جا رہا ہے۔
ایسے امیدوار اپنے انرولمنٹ فارمز لیٹ فیس کے ساتھ 30ستمبر 2015 تک جمع
کروا سکتے ہیں۔