لاہور(ویب ڈیسک) ملک کی معروف اداکارہ سجل علی نے بھی بالی وڈ میں زبردست
انٹری دے دی ہے۔ اس حوالے سے اپنے ایک انٹرویو میں سجل علی نے کہا کہ
ایکٹنگ کا شوق تو بچپن سے ہی تھا لیکن کبھی سوچا نہ تھا کہ اتنی جلدی مجھے
کامیابی مل جائے گی۔سال 2011ء میں فنی سفر شروع کیا تو میں اور میری فیملی
سمیت قریبی دوست یہ بات نہیں جانتے تھے کہ پہلے ڈرامے کے آن ایئر ہوتے ہی
میں ٹی وی انڈسٹری کا ایک مضبوط حصہ بن جاؤں گی۔ میرا فوکس تو اپنی اداکاری
پرہی تھا اور مجھے یہ بات بخوبی پتہ تھی کہ ناظرین کی بڑی تعداد صرف انھی
فنکاروں اور کرداروں کو یاد رکھتی ہے جو معمول سے ہٹ کر نظر آتے ہوں۔ خوش
قسمتی سے مجھے ایسے کردار دیے گئے اور پھر میں نے ان کرداروں کو جب نبھایا
تواس کا زبردست رسپانس ملا۔ ایک طرف تو پرستاروں کی فہرست بڑھنے لگی اور
دوسری جانب پرائیویٹ پروڈکشنز کی جانب سے اہم کرداروں کی آفرز بھی ہونے
لگی۔اس شہرت کے چرچے جونہی بالی وڈ تک پہنچے تو پھر وہاں سے بھی فلموں میں
مرکزی کرداروں کی پیشکش ہونے لگی لیکن میں نے ان تمام آفرز کو قبول کرنے سے
صرف اس لیے انکار کیا کیونکہ مجھے بالی وڈ میں کام کرنے سے زیادہ اپنے ملک
کی عزت عزیزتھی۔ یہی وجہ ہے کہ بالی وڈ یاترا کے لیے دیر سے نکلنا پڑا مگر
کہتے ہیں کہ دیر آئے درست آئے۔ انھوں نے کہا کہ بالی وڈ میں انتہائی
پروفیشنل ٹیم کے ساتھ کام کرتے ہوئے بہت کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے بلکہ فلم
اور ٹی وی کے کام میں واضح فرق بھی یہاں کام کرکے پتہ چل رہا ہے۔ فلم ایک
بڑا میڈیم ہے اوراس کی اپنی ہی ڈیمانڈہوتی ہیں جن کوپورا کیے بنا فلمی صنعت
کا حصہ بننا ممکن نہیں ہوتا۔