انٹرمیڈیٹ: کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس کے ضمنی نتائج کا اعلان کردیا گیا

image
کراچی۔ اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کامرس پرائیویٹ اور ہوم اکنامکس گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

 ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس پرائیویٹ گروپ کے امتحانات میں 2574 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی ، 2423امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 940 امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ کامیابی کا تناسب 38.79 فیصد رہا، ان امتحانات میں ایک امیدوار اے گریڈ، 18 بی گریڈ، 148 سی گریڈ، 652 ڈی گریڈ اور 121 ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ ہوم اکنامکس کے امتحانات میں 119امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی جبکہ 114امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 66امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 57.89 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں کوئی امیدوار اے ون یا اے گریڈ میں کامیاب نہیں ہوا، پانچ امیدوار بی گریڈ، 34 سی گریڈ اور 27 امیدوار ڈی گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.