سرگودھا:بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن سرگودھا کے زیر اہتمام میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان 25 جولائی کو ہوگا۔
ذرائع کے مطابق سرگودھا بورڈ کے تحت میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 25 جولائی
کو ہوگا، اس حوالے سے انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ امتحانات میں پوزیشن ہولڈرز میں انعامات کی تقسیم کے سلسلہ میں
خصوصی تقریب سرگودھا بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوگی، جس میں پوزیشن ہولڈرز میں
انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔