سشمیتا سین کی بغیر میک تصاویر نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی

image

ممبئی : مایہ ناز بالی ووڈ اداکارہ اور سابق ملکہ حسن سشمیتا سین کی بغیر میک اپ سامنے آنے والی تازہ ترین تصاویر نے مداحوں کو حیران پریشان کر دیا ہے اور سوشل میڈیا پر ہلچل مچ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق 41 سالہ سشمیتا سین کی ائیر پورٹ پر لی گئیں تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوئیں تو ان کے مداحوں کے دل ”چکنا چور“ ہو گئے۔
سرخ رنگ کا کوٹ پہنے اور آنکھوں پر کالا چشمہ لگائے سشمیتا سین کو پہلی نظر میں پہچاننا ہی مشکل ہو گیا اور کے خوبصورت چہرے پر چھائی جھریاں بھی واضح طور پر دیکھی جا سکتی ہیں۔ ان کی تازہ تصاویر اس بات کا ثبوت ہیں کہ اس دنیا میں کوئی بھی چیز باقی نہیں رہتی اور سشمیتا سین کی ”جوانی“ بھی رخصت ہو گئی ہے۔
.......

واضح رہے کہ سشمیتا سین خوبصورتی کے علاوہ اپنی سلجھی ہوئی طبیعت اورنرم گفتگو کے باعث بھی خاصی شہرت رکھتی ہیں۔ سشمیتا فلموں میں تو کم لیکن سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتی ہیں اوراکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں ۔


About the Author:

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.