معروف بھارتی اداکارہ چل بسیں

image

بھارتی اداکارہ ، ریئلیٹی ٹی وی سٹار اور گانے 'کانٹا لگا' میں اپنی ڈانس پرفارمنس سے شہرت حاصل کرنے والی شیفالی جریوالہ 42 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق شیفالی کو جمعرات کی رات اچانک دل کا دورہ پڑا۔

انہیں فوری طور پر ان کے شوہر اداکار پراگ تیاگی اور 3 دیگر افراد کے ہمراہ ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن بدقسمتی سے وہ جانبر نہ ہو سکیں۔

ہسپتال کےعملے نے تصدیق کی کہ شیفالی ہسپتال لائے جانے سے پہلے ہی انتقال کر چکی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگرچہ اداکارہ کی موت کی حتمی وجہ کا باضابطہ اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا، لیکن ابتدائی طور پر دل کا دورہ ہی بنیادی وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ شیفالی جریوالہ 2002 میں 'کانٹا لگا 'گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں۔ اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔

شیفالی کی اچانک موت کی خبر نے شوبز انڈسٹری اور ان کے مداحوں کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔

 


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.