اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرمیڈیٹ حصہ دوم کے آرٹس ریگولر گروپ کے سالانہ امتحانات برائے 2018ء کے نتائج کا اعلان بروز ہفتہ 10 نومبر2018ء کو دوپہر 2بجے بورڈ کے کانفرنس روم میں کیا جائے گا،
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے
تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جاسکیں گے۔