کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ: ملتوی شدہ پرچوں کی نئی تاریخ

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے گڈ فرائیڈے کے موقع پر 19اپریل کو مسیحی برادری کے طلباء کے ملتوی ہونے والے امتحانی پرچوں اور ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہ لیاقت میں 23اپریل کو ملتوی کیے جانے والے پرچوں کی نئی تاریخوں کا اعلا ن کردیا ہے۔

انٹربورڈ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/100/2019 کے مطابق 19اپریل کو گڈ فرائیڈے کے موقع پر صرف مسیحی برادری کے طلباء کے ملتوی کیے جانے والے پرچے اب بروز ہفتہ 11مئی 2019ء کو لیے جائیں گے جس کیلئے لڑکوں کا امتحانی مرکز گورنمنٹ اسلامیہ آرٹس اینڈ کامرس کالج ایم اے جناح روڈ میں جبکہ لڑکیوں کیلئے سرسید گورنمنٹ گرلز کالج ناظم آباد میں بنایا گیا ہے،اس سلسلے میں سائنس پری میڈیکل کا زولوجی پرچہ دوم صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے دس بجے تک، سائنس جنرل کا اکنامکس پرچہ دوم ساڑھے آٹھ سے ساڑھے گیارہ بجے تک جبکہ کامرس ریگولر اور پرائیویٹ کا بزنس میتھس پرچہ اول دوپہر دو بجے سے چار بجے تک لیا جائے گا۔مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے جو طلباء گڈ فرائیڈے کے موقع پر یہ پرچے دے چکے ہیں وہ دوبارہ ان پرچوں میں بیٹھنے کے اہل نہیں ہیں۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/EG/101/2019 کے مطابق بروز منگل 23اپریل کو ایس ایم گورنمنٹ سائنس کالج شاہراہ لیاقت میں ملتوی ہونے والے پرچے اب بروز ہفتہ 11مئی کو صبح ساڑھے آٹھ بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک اسی امتحانی مرکز پر لیے جائیں گے۔ جو پرچے لیے جائیں گے ان میں پری میڈیکل کے اردو نارمل پرچہ اول، اردو آسان پرچہ اول، اردو (NMT) پرچہ اول اور ہسٹری اینڈ کلچر آف پاکستان پرچہ اول شامل ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.