بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک

بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیکنئی دہلی: ( 10 جون 2019) بھارتی لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ہیک ہونے کے بعد ترک ہیکرز نے معروف بھارتی گلوکار عدنان سمیع کا اکاؤنٹ بھی ہیک کر لیا ہے۔

عدنان سمیع کا اکاؤنٹ ہیک کرنے کے بعد ہیکرز نے اسی طرز کی تبدیلیاں کی ہیں جس طرح انہوں نے امیتابھ بچن کے اکاؤنٹ پر کی تھیں۔ عدنان سمیع کی پروفائل تصویر ہٹا کر پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی تصویر لگا دی گئی اور ان کی بائیو میں لو پاکستان لکھ دیا۔

ہیکرز نے بھارتی گلوکار کے اکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ جو کوئی بھی ہمارے برادر ملک پاکستان کے خلاف جائے گا اس کے اکاؤنٹ کی تصویر بدل کر عمران خان کی تصویر لگا دی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.