گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں ماہانہ بنیادوں پر کمی

image

ملک میں گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں فروری کے دوران سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر کمی ریکارڈ کی گئی۔

پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری کردہ ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ فروری میں ملک میں سرسوں کے ایک لیٹر تیل کی اوسط قیمت 500.03 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.63 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 13.94 فیصد کم ہے۔

فروری میں ایک لیٹر سرسوں کی تیل کی اوسط قیمت 503.18 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 581.05 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری 2024 میں ملک میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2727.71 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 1.02 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.98 فیصد کم ہے۔

جنوری میں 5 لیٹر ڈالڈا کوکنگ آئل کی اوسط قیمت 2755.81 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 2932.39 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعدادو شمار کے مطابق فروری میں ڈھائی کلو گرام بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 17. 1305 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری کے مقابلہ میں 0.45 فیصد اور گزشتہ سال فروری کے مقابلہ میں 6.59 فیصد کم ہے،

جنوری میں ڈھائی کلو بناسپتی گھی کی اوسط ماہانہ قیمت 1311.13 روپے اور گزشتہ سال فروری میں 19. 1397 روپے ریکارڈ کی گئی تھی۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں ایک کلوڈ انڈا بناسپتی گھی کی اوسط قیمت 53. 500 روپے ریکارڈ کی گئی جو جنوری میں 502.79 اور گزشتہ سال فروری میں 565.11 روپے تھی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.