ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی

ماہرہ خان اور بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گیکراچی:(12 مئی 2019) اداکارہ ماہرہ خان اوراداکار بلال اشرف کی فلم سپر اسٹار عید الاضحیٰ پر ریلیز کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ماہرہ خان نےاپنی نئی آنے والی فلم سپر اسٹار کی پہلی جھلک جاری کردی ہے ۔ماہرہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم سپراسٹار کا پہلا موشن پوسٹر جاری کردیاہے، فلم میں ماہرہ خان نوری اور بلال اشرف سمیر کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

پوسٹر میں ماہرہ خان نیلی رنگ کی فراگ زیب تن کئے انتہائی خوبصورت انداز میں پوز دیئے کھڑی ہیں جبکہ معروف اداکار بلال اشرف بھی تھری پیس سوٹ میں جینٹل مین لگ رہے۔فلم کی کہانی پاکستان کی شوبز انڈسٹری کے سپر اسٹارز کی چمکتی دمکتی زندگی کے ارد گرد گھومتی ہے،فلم کی ہدایات محمد احتشام الدین نے دی ہیں جبکہ کہانی اذان سمیع خان نے لکھی ہے۔

فلم میں ماہرہ خان اور بلال اشرف سمیت علی کاظمی اور دیگر اداکار بھی نظر آئیں گے۔ فلم رواں سال عید الاضحیٰ کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.