پاکستان سٹیزن پورٹل پر1ملین سےزائدشکایات کااندراج عوامی اعتمادکامظہرہے:عمران خان

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیزن پورٹل پر صرف 8 ماہ میں 10 لاکھ سے زائد شکایات کا اندراج ہونا موجودہ نظام پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ آغاز سے لیکر آج تک 8 ماہ کے قلیل عرصے میں 10 لاکھ (1 ملین ) شہری "پاکستان سیٹیزن پورٹل" سے جڑ چکے ہیں۔ شکایات کے ازالے کے اس نظام کی اثریت اور عوام کے اس پر اعتماد کا یہ منہ بولتا ثبوت ہے۔ کسی بھی ذمہ دار تک رسائی کیلئے اب کسی سیاسی یا افسرانہ وسیلے کی بالکل کوئی ضرورت نہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.