جس جس نے ملک کو لوٹا ہے ، اداروں کو تباہ کیا ہے ان کے ناموں کو ریاست نے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود

اسلام آباد: سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا ہے کہ جس جس نے اس ملک کو لوٹا ہے اور اداروں کو تباہ کیا ہے ان کے ناموں کو ریاست نے عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جی این این کے پروگرام"لائیو ود ڈاکٹر شاہد مسعود " میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار اور اینکر پرسن ڈاکٹر شاہد مسعود کا کہنا تھا کہ ملک کے جتنے بڑے ادارے ہیں ، آنے والے دنوں میں جتنے  بڑے بڑے مگرمچھ اور چور ہیں جنہوں نے اس ملک کا پیسہ کھایا یا لوٹا ہے اور جائیدادیں باہر بنائی ہیں اور اس ملک کے اداروں کو تباہ کیا ہے،ان کےنام عوام کے سامنے لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔یہ طے ہو گیا ہےکہ ان کے نام اخبارات میں اور اشتہارات کی صورت میں سامنے لائے جائیں گے اور بتایا جائے گا کہ کس آدمی کی کتنی جائیدادیں ملک سے باہر ہیں جبکہ قانونی عمل اپنی جگہ چلتا رہے گا،اور تمام افراد کا نام سامنے لایا جائے گا چاہے ان کا تعلق کسی سیاسی جماعت سے کیوں نہ ہو ریاستی ادارے اس کا نام سامنے لائیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.