کاروباری ہفتے کا پہلا روز،سٹاک ایکس چینج میں 714پوائنٹس کی کمی

کراچی: آج پاکستان سٹاک ایکس چینج میں شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 714پوائنٹس کی کمی ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کا پہلا ہی روز مندی سے شروع ہوا اور 100انڈیکس میں شدید مندی دیکھنے میں آئی۔کاروبار کے دوران 100انڈیکس زیادہ سے زیادہ 33ہزار 672 جبکہ کم از کم 32 ہزار 895 کی سطح پر دیکھا گیا تاہم کاروبار کے اختتام پر  100انڈیکس  714پوائنٹس کی کمی  ساتھ 33ہزار کی نفسیاتی حد بھی کھو بیٹھا اور 32ہزار 958 پوائنٹس پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران 5کروڑ 22 لاکھ30 ہزار 130 حصص کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹ ویلیو 2 ارب 21 کروڑ47 لاکھ 18 ہزار 337 روپے ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.