’’جاگ اٹھا ہے سارا وطن‘‘ حمایت علی شاعر انتقال کرگئے

ساتھیو مجاہدوجاگ اٹھا ہے سارا وطن کے خالق معروف نغمہ نگار، فلمساز اور شاعر حمایت علی شاعر 93برس کی عمر میں ٹورنٹو میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی تدفین ٹورنٹو میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حمایت علی شاعر نے سندھ یونیورسٹی سے اردو میں ایم اے کیا، بعد ازاں وہ اسی یونیورسٹی میں درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہے۔ ان کے چار شعری مجموعے آگ میں پھول، مٹی کا قرض، تشنگی کا سفر اورہارون کی آواز شائع ہوئے۔ ان کتابوں کا انتخاب حرف حرف روشنی کے عنوان سے شائع ہواتھا۔

حمایت علی شاعر کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ انہوں نے اپنی خود نوشت سوانح عمری مثنوی کی ہیئت میں تحریر کی جو آئینہ در آئینہ کے نام سے اشاعت پذیر ہوئی۔ حمایت علی شاعر کی دو نثری کتابیں شیخ ایاز اور شخص و عکس بھی شائع ہو چکی ہیں۔ اردو شاعری میں ان کا ایک کارنامہ تین مصرعوں پر مشتمل ایک نئی صنف سخن ثلاثی کی ایجاد ہے۔

انہوں نے تدریس، صحافت، ادارت، ریڈیو، ٹیلی ویژن اور فلم کے علاوہ تحقیق کے شعبے میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ بطور فلمساز ایک فلم لوری بنائی جو اپنے وقت کی کامیاب ترین فلم تھی۔ 1965کی جنگ کے دوران ان کا تحریر کردہ ترانہ ساتھیو مجاہدوجاگ اٹھا ہے سارا وطن بہت مقبول ہوا۔ علم وادب اور فن وثقافت سے وابستہ شخصیات نے مرحوم کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.