جاپان: کیوٹو سٹوڈیو میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی، 35 زیرعلاج

جاپان کے کیوٹو اینی میشن سٹوڈیو میں چند روز قبل ہونے والی آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد 33 ہو گئی جبکہ 35 افراد تاحال ہسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

جاپانی حکام کے مطابق نامعلوم شخص نے سٹوڈیو میں گھس کر آتش گیر مواد پھینکا جس سے سٹوڈیو میں آگ بھڑک اٹھی تھی، واقعے میں 33 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوئے تھے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے وقت عمارت میں 74 افراد موجود تھے، آگ پر پانچ گھنٹے بعد قابو پایا گیا۔ رپورٹس کے مطابق عمارت میں آتش گیر مواد پھینکنے والے شخص کو واردات کے روز متاثرہ عمارت کے باہر سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا اور اس نے پولیس کو آگ لگانے سے متعلق خود آگاہ کیا تھا، ملزم کو حراستی مرکز میں سخت حفاظتی انتظامات میں رکھا گیا ہے جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.