9 سو ایکڑ پر مشتمل ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی

 

کراچی (پبلک نیوز) شہر قائد میں سپر ہائی وے پر ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی سج گئی۔ 9 سو ایکڑ پر مشتمل مویشی منڈی میں اب تک ڈیڑھ لاکھ جانور لائے جا چکے ہیں۔ چھٹی کے روز اہلیان کراچی نے بھی مویشی  منڈی کا رخ کیا۔

 

ایشیاکی سب سے بڑی مویشی منڈی سپرہائی وے پرلگ گئی۔ 9 سو ایکڑ پر محیط اس منڈی میں 48 بلاک بنائے گئے ہیں جن میں سے 6 وی وی آئی پی 22وی آئی پی بلاک لگائے گئے ہیں۔

 

مویشی منڈی انتظامیہ کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد چھوٹے بڑے جانور منڈی میں لائے جاچکے ہیں۔ اس برس ساڑھے چار لاکھ سے زائد جانوروں کی آمد متوقع ہے۔

 

بیوپاریوں کی سہولت کے لیے ایڈمنسٹریٹر بلا ک بھی قائم کردیا گیا جہاں اے ٹی ایم کی سہولت بھی موجود ہے۔ کسی بھی قسم کی شکایت کے ازالے کے لیے مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے پارکنگ اور سیکیورٹی کے بھی بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ مویشی منڈی میں جانوروں کی آمد کاسلسلہ جاری ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.