معروف اداکار محسن عباس کا اپنی اہلیہ پر تشدد

معروف اداکار محسن عباس کا اپنی اہلیہ پر تشددلاہور: (21 جولائی 2019) معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر پر اُن کی اہلیہ نے الزام عائد کیا ہے کہ وہ اُن پر تشدد کرتے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر محسن عباس حیدر کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ایک پوسٹ شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا کہ ’ظلم برداشت کرنا بھی گناہ ہے! جس کے بعد انہوں نے اپنا تعارف کرتے ہوئے لکھا کہ میرا نام فاطمہ ہے، میں محسن عباس حیدر کی اہلیہ ہوں اور یہ میری کہانی ہے۔

انہوں نے لکھا کہ 26 نومبر 2018 کو پہلی مرتبہ میں نے محسن عباس کومجھے دھوکا دیتے پکڑا، جب میں اُن کے سامنے گئی تو بجائے شرمندہ ہونے کے محسن نے مجھے مارنا شروع کردیا جبکہ اُس وقت میں حاملہ تھی۔ محسن عباس نے مجھ پر کافی تشدد کیا جس کے بعد مجھے اسپتال لے جانا پڑا ، جہاں مجھے معلوم ہوا کہ میرا ہونے والا بچہ خیریت سے ہے۔ میں تب بھی اس سارے واقعے کے بعد خاموش رہی ،میں نے اپنے بچے کی خاطر محسن کے ساتھ رہنے کا فیصلہ کیا۔

فاطمہ سہیل نے مزید لکھا کہ 20 مئی 2019 کو میرے یہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی، جس وقت میں لاہور میں آپریشن تھیٹر میں تھی محسن عباس اپنی محبوبہ (نئی اُبھرتی ہوئی ماڈل و اداکارہ )نازش جہانگیر کے ساتھ کراچی میں تھے۔ بیٹے کی پیدائش کے دو دن بعد محسن لاہور آئے اور انہوں نے صرف شہرت حاصل کرنے کے لیے اپنے بیٹے کے ساتھ کچھ تصاویر لیں اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کیں۔ 17 جولائی 2019 کومیں محسن عباس کے گھر گئی اور اُن سے اپنے بیٹے کی ذمہ داریاں پوری کرنے کو کہا جس پر محسن نے دوبارہ مجھے مارنا پیٹنا شروع کردیا اور کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی کوئی ذمہ داری پوری نہیں کریں گے۔

اس کے بعدمیں نے فیصلہ کیا کہ میں محسن عباس کا اصل چہرہ سب کے سامنے لاؤں گی اور اس کے لیے میں نے فیس بک کا سہارا لیا اور اپنی کہانی تمام لوگوں تک پہنچائی ۔ اُن کا مزید کہنا ہے کہ مجھے نہیں معلوم میں اپنے بیٹے کی پرورش کیسے کروں گی لیکن مجھے بھروسہ ہے کہ اللہ میری مدد کرے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.