سری لنکن کرکٹ بورڈ اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادہ ہوگیا

سری لنکن کرکٹ بورڈ نے اگلے ماہ سکیورٹی وفد پاکستان بھجوانے پر آمادگی ظاہر کردی ہے۔لندن میں آئی سی سی کے سالانہ اجلاس کے دوران دونوں بورڈز کے نمائندوں نے آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے میچز پاکستان میں کرانے کی تجویز پر تبادلہ خیال کیا۔ ذرائع کےمطابق سری لنکن بورڈ حکام نے اس حوالے سے اگست میں سیکورٹی وفد بجھوانے پر آمادگی ظاہر کی ہے، سری لنکن حکام کے مطابق وطن واپس جاکر چند روز میں سکیورٹی وفد کے ارکان اور متوقع تاریخوں سے پی سی بی کو آگاہ کردیا جائے گا، اس بات کی یقین دہانی سری لنکن بورڈ کے سی ای او ایشلے ڈسلوا نے پی سی بی کے ایم ڈی وسیم خان کو کرادی ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے اکتوبر میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 2 ٹیسٹ میچوں کی میزبانی پاکستان نے کرنی ہے، پی سی بی نے لاہور اور کراچی میں یہ دونوں ٹیسٹ کرانے کی خواہش ظاہر کی ہے، سکیورٹی وفد ان دونوں مجوزہ مقامات کا دورہ کرکے اپنی رپورٹ سری لنکن بورڈ کو جمع کرائے گا جس کے بعد مہمان ٹیم کے پاکستان آنے کی تصدیق ہوگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.