لائن آف کنٹرول پر بھارت کی جعل لڑائی دکھانے کی سازش بے نقاب ہوگئی

اسلام آباد: (13 اگست 2019) مقبوضہ کشمیر پر ظلم و بربریت سے توجہ ہٹانے کی ایک اوربھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے ۔ بھارتی فوج نے ایل او سی پر جعلی لڑائی دکھانے کی تیاری کرلی۔

مقبوضہ کشمیرمیں ظلم وبربریت سے توجہ ہٹانے کی بھارتی سازش بے نقاب ہوگئی ہے جس کے مطابق بھارتی فورسزنے اپنے زیرتسلط علاقے میں خودساختہ جھڑپ کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔

بھارتی فوج نے ایل اوسی اورایل اےسی پر جعلی لڑائی دکھانےکی تیاری کی ہے جس کے مطابق بھارتی زیرتسلط علاقے میں چیک پوسٹ بناکرپاکستانی جھنڈالہرادیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بھارت نے پاکستان پرسیزفائرمعاہدے کی خلاف ورزی کاالزام لگانے کیلئے سازش تیارکی ہے ۔ اس جعلسازی کے ذریعے بتایاجائےگاکہ بھارت نے جوابی کارروائی کی اور مودی سرکاربھارتی میڈیاکے ذریعے ڈرامہ سچاثابت کرنےکی کوشش کرےگی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.