اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی: 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی اسناد

image
اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن نمبر BIE/CERTIFICATE/167/2019 کے مطابق انٹرمیڈیٹ سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ ،سائنس جنرل، کامرس ریگولر، کامرس پرائیویٹ، آرٹس ریگولر، آرٹس پرائیویٹ، ہوم اکنامکس اور ڈپلومہ ان فزیکل ایجوکیشن کے سالانہ اور ضمنی امتحانات برائے 2016ء میں کامیاب ہونے والے امیدواراپنی اسناد (سرٹیفکیٹس) 11ستمبر 2019ء سے بورڈ کے سرٹیفکیٹ سیکشن سے حاصل کرسکتے ہیں۔

انٹربورڈ کراچی نے طلباء کی مشکلات کے پیش نظر کراچی میں یو بی ایل کی تمام برانچوں میں فیس جمع کروانے کی سہولت متعارف کروادی ہے، طلباء سرٹیفکیٹ فارم اور فیس واؤچر انٹربورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk سے ڈاؤن لوڈ کر کے یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں اکاؤنٹ نمبر UBL-CMA-252536591 میں ارجنٹ فیس 800روپے اور ڈاؤن لوڈکردہ فارم کی 50روپے فیس جمع کروائیں گے جبکہ جمع کرائی گئی فیس کا واؤچر اور اپنا فارم سرٹیفکیٹ سیکشن میں جمع کروائیں گے جبکہ ordinary سر ٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے کوئی فیس وصول نہیں کی جائے گی ۔

نوٹ: سرٹیفکیٹ فارم کی فیس بورڈ آفس میں جمع نہیں ہوگی امیدوار فیس لازمی طور پر یو بی ایل کی کسی بھی برانچ میں جمع کروا کر فیس واؤچر اور فارم بورڈ آفس میں جمع کروائیں۔
 


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.