سعودی حکومت کا حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس 300 ریال مقرر کرنے کا فیصلہ

سعودی حکومت جلد ہی حج،عمرہ اور وزٹ ویزوں کی یکساں فیس 300 ریال مقرر کرنے کا اعلان کرنے والی ہے جس میں سال میں دو بار عمرہ کرنے والوں پر عائد اضافی فیس بھی ختم کرنا شامل ہے۔ اس بات کا اظہار سعودی وزیر برائے حج و عمرہ محمد صالح بن بنتین نے سعودی گزٹ سے بات چیت کرتے ہوئی کیا۔انھوں نے کہا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے شاہی فرمان کے تحت حج و عمرہ اور وزٹ ویزا کی فیسوں کو یکساں کیا جارہا ہے جس کا مقصد دنیا بھر سے سعودی عرب حج و عمرہ کے لئے آنے والے مسلمانوں کو سہولیات دینے کے ساتھ سعودی شعبہ سیاحت کو ویڑن 2030 کے تحت فروغ دینا ہے.


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.