معروف اداکارہ کا مارننگ شو کیلئے سرکاری ٹی وی سے معاہدہ فائنل

کراچی (این این آئی) مقبول اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے ایک بار پھر مارننگ شو کرنے کی ٹھان لی تاہم اس بار انہوں نے نجی ٹی وی کے بجائے سرکاری ٹی وی سے کام کرنے کا معاہدہ فائنل کرلیا ہے۔ نادیہ نے مارننگ شوز کے یکسانیت کا شکار ہونے پر دوبارہ مارننگ شو نہ کرنے کا اعلان کیا تھا اور تمام تر توجہ اداکاری پر مرکوز کر دی تھی، انہوں نے کئی ڈراموں میں شاندار کام کیا تاہم اب پھر ان کو بطور میزبان مارننگ شو کا موقع ملا ہے۔نادیہ خان سرکاری ٹی وی کے کراچی سنٹر سے اپنا شو  محرم الحرام کے بعد شروع کریں گی جس کی تمام تیاریاں مکمل کی جاچکی ہیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.