ایران پر پابندیوں میں نرمی؟دیکھیں گے کیا ہوتا ہے:امریکی صدر

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ عندیہ دیا ہے کہ ایران کے خلاف عاید کردہ سخت پابندیوں میں نرمی کی جاسکتی ہے۔انھوں نے اس یقین کا اظہار کیا ہے کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے معاملے پر امریکا سے ڈیل کرنا چاہتا ہے۔

صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا:’’ہم دیکھیں گے کہ کیا ہوتا‘‘۔ان سے یہ سوال کیا گیا تھا کہ کیا امریکا ایران کے خلاف زیادہ سے زیادہ دباؤ کی مہم میں نرمی کرے گا؟

امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے گذشتہ روز کہا تھا کہ صدر ٹرمپ ایرانی صدر حسن روحانی سے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر نیویارک میں ملاقات کرسکتے ہیں۔

مائیک پومپیو نے ایک پریس بریفنگ میں یہ بیان دیا تھا۔اس میں انھوں نے سپاہِ پاسداران انقلاب ایران سمیت مختلف گروپوں کے خلاف پابندیوں کا اعلان کیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.