اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری انجینئرنگ کے سالانہ امتحانات برائے 2019ء کے نتائج کا اعلان بروز جمعرات 12ستمبر 2019ء کو دوپہر دو بجے گورنمنٹ کالج فارمین ناظم آباد (نزد فلائی اوور)کے آڈیٹوریم میں کیا جائے گا۔
اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے تقریب
بھی منعقد کی جائے گی۔نتائج اعلان کے فوری بعد ہی ہماری ویب پر بھی اپ لوڈ کردیئے
جائیں گے۔