،خاتون ایئرکنڈیشنز سمیت دیگر آلات چلا کرقومی خزانے کو لاکھوں کا چونا لگاتی رہیں

سکھر(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی کا گھر کنڈا کنکشن سے چلنے انکشاف ،خاتون ایئرکنڈیشنز سمیت دیگر آلات چلا کرقومی خزانے کو لاکھوں کا چونا لگاتی رہیں۔۔پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شازیہ سومرو کا گھر کنڈا کنکشن سے چلنے انکشاف ہوا ہے۔یہ انکشاف سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی (سیپکو) کی پنوعاقل میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی کے دوران ہوا ۔چوری کی بجلی سے گھر میں موجود ایئر کنڈیشنز اور دیگر برقی آلات سے قومی خزانے کو ماہانہ لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگایا جارہا تھا۔سیپکور کے مطابق رکن قومی اسمبلی کے گھر کے چار غیرقانونی کنکشن کاٹ دیئے ہیں۔اس کے علاوہ پیپلزپارٹی کے رہنما آفتاب سومرو کے گھر کا کنکشن بھی کاٹا گیا ہے۔سیپکو نے بتایا کہ پانچ لاکھ سے زائد بقایا جات کی وجہ سے آفتاب سومرو کا کنکشن کاٹا گیا ہے۔سیپکو چیف کے حکم پر بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف آپریشن کیا جارہا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.