کبھی عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم سے دور رکھنے کی تجویز نہیں دی : وقار یونس

لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ کبھی احمد شہزاد اور عمر اکمل کو ٹیم سے دور رکھنے کی تجویز نہیں دی، پرفارم کرنے والے ہر کھلاڑی کی ٹیم میں سلیکشن اس کا حق ہے۔ ٹریننگ کیمپ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس کا کہنا تھا کہ ان کے یا مصباح الحق کے ہیڈ کوچ ہونے سے فرق نہیں پڑتا، ہمارا مقصد قومی ٹیم کی بہتری ہے،، مصباح الحق کیساتھ مل کر ٹیلنٹ کو نکھارنے کی کوشش کریں گے۔وقار یونس نے کہا کہ چند ایک نوجوان باؤلرز کو گرومنگ کیلئے ٹارگٹ کیا ہے،، بہت جلد قومی ٹیم کیلئے نئے فاسٹ باؤلرز تیار کریں گے۔ انہوں نے کہا کہہیڈ کوچ کے مائنڈ سیٹ کے ساتھ چلنا پڑتا ہے۔ ہیڈ کوچ کے ماتحت ہی سب کام کرتے ہیں۔ مصباح الحق کے ساتھ میری کیمسٹری کافی ملتی ہے۔ کوشش ہو گی موجودہ ہیڈ کوچ اور چیف سلیکٹر مصباح کو جتنی ہو سکے سپورٹ دیں۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.