فلم لال کبوتر ایک بار پھرعالمی ایوارڈ حاصل کرنے میں کامیاب

واشنگٹن : پاکستانی فلم 'لال کبوتر'نے ایک اورعالمی اعزازاپنے نام کرلیا،فلم کو"تصویرساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول" میں بہترین فلم کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ رواں سال مارچ میں ریلیز ہونے والی فلم "لال کبوتر " کو ملکی اور بین الاقوامی سطح پر بے حد پذیرائی حاصل ہورہی ہے ۔ فلم کو کمال خان نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ اداکارہ منشا پاشا نے احمد علی اکبر کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ۔  فلم کوانٹرنیشنل فیچر فلم کیٹیگری میں آسکر ایوارڈ کے لیے نامزد فلموں کی فہرست میں شامل کیا گیاہے جس کا حتمی اعلان رواں برس دسمبر میں کیا جائے گا ۔ جبکہ واشنگٹن ڈی سی میں ہونے والے ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول میں فلم کے ہیرو'احمد علی اکبر ' کو بہترین اداکار کے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ امریکہ کا تصویر فلم فیسٹیول جنوبی ایشیا کے سب سے بڑے فلمی میلوں میں سے ایک ہے ۔اس فیسٹیول کا مقصد فلموں اور ان کی کہانیوں کے ذریعے کمیونٹی کو ایک دوسرے کے قریب لانا ہے۔ یہ  فلم فیسٹیول 26 ستمبر سے 6 اکتوبر تک  سیتل میں مختلف مقامات پر منعقد کیا جاتا ہے ۔اس فیسٹیول میں 60سے زائد فلمیں پیش کی جاتی ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں لوگ اس فیسٹول میں شرکت کرتے ہیں ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.