وفاقی پولیس نے دھرنے سے نمٹنے کے لئے شہریوں کو خبردار کر دیا

اسلام آباد: وفاقی پولیس حکام نے جمعیت علمائے اسلام کے آزادی مارچ اور دھرنے سے نمٹنے کے لئے بڑا اعلان کردیا، پولیس نے دھرنے کو سہولیات دینے والے شہریوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی دار الحکومت اسلام آباد پولیس کی طرف سے اس ضمن میں مراسلہ جاری کیا گیاہے ، پولیس تھانہ آبپارہ نے دھرنے کو سہولیات فراہم کرنے پر پابندی عائد کردی ہے اور احتجاج کے لئیے ہدایت نامہ بھی جاری کر دیا ہے۔پولیس کے مراسلے میں کہا گیاہے کہ کیٹرنگ، ٹینٹ سروس، ہوٹلز، جنریٹر، ساونڈ سسٹم سمیت کوئی بھی چیز دھرنا والوں کو نہ دی جائے۔ وفاقی پولیس نے مراسلے میں خبردار کیا ہے کہ ایسی کسی بھی سرگرمی میں پائے گئے تو قانون کیمطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.