میانوالی: ٹریلر اور ایمبولینس میں تصادم، 9 افراد جاں بحق

میانوالی:  میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ایمبولینس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 9 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے۔بد قسمت ایمبولینس بھکر سے مریض اور اس کے لواحقین کو لے کر راولپنڈی جا رہی تھی، میانوالی کے قریب ایم ایم روڈ پر ہیڈ پکہ کے مقام پر ٹریلر سے ٹکرا گئی۔حادثے کے بعد ایمبولینس میں گیس سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے ایمبولینس میں سوار تمام افراد جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 3 مرد، 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں۔

ایمبولینس ٹریلر کے نیچے دبے ہونے کی وجہ سے ریسکیو ٹیموں کو لاشیں نکالنے میں مشکلات کا سامنا رہا۔ لاشوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.