رینجرز کی کاروائی، 17 ملزمان گرفتار

پاکستان رینجرز(سندھ) نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے17ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

تدفصیلات کے مطابق عوامی کالونی، کورنگی،درخشاں، گلستانِ جوہر،شریف آباداور سعید آباد کے علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 15 ملزمان کو گرفتارکیا جو لوگوں سے لوٹ مار کرنے، مسلح لوٹ مار، ڈکیتی اوراسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔

دوسری  جانب بلوچ کالونی کے علاقے میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان محمد عقیل اور محمد آفتاب کو گرفتار کیا جوعلاقے میں منشیات فروشی کے کاروبار میں ملوث ہیں۔

ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ،ایمونیشن،مسروقہ سامان اور منشیات بھی بر آمدکی گئی ہے اورتمام ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.