حریم فاروق کو پی ایس ایل کی میزبانی کرنا مہنگا پڑ گیا

پاکستانی اداکارہ حریم فاروق کو پاکستان سپر لیگ کی میزبانی کا موقع ملا جس میں اداکارہ دلچسپ انداز میں نظر آئیں۔

اداکارہ کا زرق برق کرتے لباس میں پی ایس ایل اسپورٹ تقریب کی میزبانی کرنا سوشل میڈیا پر تنقید کی وجہ بن گیا ۔

حال ہی میں حریم فاروق احسن خان کے شو بول نائٹ میں شریک ہوئیں جس میں احسن خان نے ان سے پی ایس ایل کی تقریب کے دوران تقریب کی مناسبت سے لباس پہننے کے بجائے شادی کا جوڑا پہن کر میزبانی کرنے کی وجہ پوچھی، جس کے جواب میں حریم فاروق نے بہت دلچسپ جواب دیا۔

اداکرہ نے کہا کہ وہ لباس دراصل نومی انصاری نے ڈیزائن کیا تھا جو بہت خوبصورت تھا اس کے بعد حریم فاروق وجہ بتاتے ہوئے خود ہنس پڑیں جس پر احسن بھی ہنسی پر قابو نہ رکھ سکے حریم نے کہا ان کا لباس پی ایس ایل کی ٹرافی سے مل رہا تھا اسی وجہ سے انہوں نے وہ لباس پہننے کا فیصلہ کیا تھا۔

حریم فاروق نے مزید کہا کہ ان کے ساتھ میزبانی کرنے والے اداکار بلال اشرف تھری پیس سوٹ پہن کر آگئے تھے جس کی وجہ سے ان کا لباس اور وہ زیادہ مذاق کا نشانہ بنے اور پی ایس ایل کے بجائے وہ ولیمے کی تقریب لگ رہی تھی۔

سوشل میڈیا پر  صارفین نے حریم کے شادی کے لباس میں میزبانی کرنے پر اداکارہ کو پی ایس ایل ٹرافی قراردیا۔

یاد رہے کہ حریم فاروق پاکستان کی نامور اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ پروڈیوسربھی ہیں جنہوں نے پاکستان  کے بہت سے ڈراموں کے ساتھ  فلم میں بھی بہترین اداکاری کے جوہر پیش کیے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.