عالمی میوزک بینڈ کی ڈی جی آئی ایس پی آر کیساتھ چائے پینے کی خواہش

اٹلی سے تعلق رکھنے والے معروف پاپ بینڈ اکسینٹ کا ڈی جی آئی ایس پی میجر جنرل آصف غفورر کیساتھ چائے پینے کی خواہش کا اظہار۔ اکسینٹ بینڈ جو ایک مرتبہ پھر پاکستان میں کانسرٹ کے لیے آ رہا ہے اور اس حوالے سے پاپ بینڈ نے ایک دلچسپ ٹوئٹ کیا۔ معروف پاپ بینڈ نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان میں ہونے والے کانسرٹ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اکسینٹ بینڈ لاہور میں 24 نومبر کو کانسرٹ کے لیے آ رہے ہیں۔ پاپ بینڈ نے اس ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کو بھی ٹیگ کیا اور ان کے ساتھ ایک کپ چائے پینے کی بھی خواہش ظاہر کی۔ اکسینٹ بینڈ نے ٹوئٹ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے ساتھ گورنر ہاس میں چائے کا ایک لاجواب کپ پینے میں بے حد خوشی ہوگی۔ اکسینٹ کی اس خواہش پر ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے جواب دیتے ہوئے لکھا کہ مجھے ٹیگ کرنے کا بہت شکریہ، ہم آپ کا استقبال کریں گے اور لاجواب چائے کا کپ میرے آفس میں پئیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.