مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا پھر سستا

عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں کمی کا رجحان جاری ہے، رواں ہفتے سونے کی قیمت میں متواتر کمی دیکھ گئی، فی تولہ سونا 200 روپے اور فی اونس 4 ڈالر سستا ہوگیا۔

کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق آج (ہفتہ کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی سے 86 ہزار 550 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 171 روپے سستا ہوکر 74 ہزار 203 روپے کا ہوگیا۔

رواں سال اگست میں سونے کی قیمت نے تاریخ کے تمام ریکارڈ توڑ دیئے تھے، فی تولہ سونا 90 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ مزید 4 ڈالر کمی کے بعد فی اونس 1459 ڈالر ہوگئی۔

رواں ہفتے عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں فی اونس 53 ڈالر کی حیرت انگیز کمی واقع ہوچکی ہے تاہم مقامی سطح پر اس کا اثر دیکھنے میں نہیں آیا، پیر تا ہفتہ پاکستانی مارکیٹ میں 1200 روپے فی تولہ کی کمی واقع ہوئی۔

صراف ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.10 ڈالر کم ہو کر 16.83 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی کے حکومت میں آنے کے بعد سے سونے کے نرخ میں تقریباً ساڑھے 35 ہزار روپے اضافہ ہوچکا ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.