قرضوں کا بوجھ کم ہونے سے ذخائر بڑھے، رضا باقر

 کراچی (92 نیوز) گورنر اسٹیٹ بینکرضا باقر نے کہا قرضوں کا بوجھ کم ہونے سے ذخائر بڑھے۔ غیرملکی سرمایہ کاری میں بھیبہتری آئے گی۔

گورنر اسٹیٹ بینک رضا باقر نے معاشی صورتحال پر پریسبریفنگ میں کہا جولائی سے اب تک کافی ڈویلپمنٹ ہوئی ہے۔ زرمبافلہ کے ذخائر میں بھیاضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کی جائزہ رپورٹ بھی سامنے آئی۔

گورنر اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا شرح سود کی وجہ سےسرمایہ کاروں کو کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ مہنگائی کی وجہ سے شرح سود میں اضافہ کرناپڑا۔ مہنگائی بڑھنے کی وجہ کچھ خرابیاں تھیں جن پر قابو کیا جارہا ہے۔ مانیٹری پالیسیکمیٹی ان تمام مسائل پر نگاہ رکھی ہوئی ہے۔

 گورنر اسٹیٹبینک رضا باقر نے کہا کچھ مہینے پہلے معیشت کو سنگین مسائل درپیش تھے۔ جی ڈی پی ہماریوہی ہے جو پہلے تھی۔ ہماری اب گروتھ  منفی نہیںہے۔

رضا باقر نے مزید کہا اسٹیٹ بینک کے قرضوں کا بوجھکم ہوا جس سے ریزرو بڑھے۔ اسکے علاوہ پالیسی کی وجہ سے اعتماد بحال ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا جب ریزرو میں اضافہ ہوتا ہے تو انویسٹرز کا اعتماد بڑھتا ہے۔ ہمیں یقینہے فارن ڈائریکٹ انویسمنٹ میں بھی جلد بہتری آئے گی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.