پاکستان پھر جونیئر اسکریبل کا عالمی چیمپئن بن گیا

لندن ( 92 نیوز) پاکستان ایک بار پھر جونیئر اسکریبل میں عالمی چیمپئن بن گیا ، 6 میں سے 5 کیٹگری میں قومی ہیروز نے اپنی دھاک بٹھا دی، اس سے قبل  2018 میں بھی پاکستان یہ اعزاز حاصل کرچکا ہے ۔

کھیلوں کی دنیا میں پاکستان کا نام روشن ہو گیا ، جونیئر کھلاڑیاں نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر اسکریبل کا

عالمی چیمپئن بنادیا ،انگلینڈ میں ہونے والی چیمپئن شپ میں پاکستان کھلاڑیوں نے کمال مہارت سے حریفوں کو پیچھے چھوڑ دیا  اور ذہانت سے سب کے دل جیت کر، 6 میں سے 5 کیٹگری میں عالمی ٹائٹل کا تاج سرپر  سجالیا ۔

سید عماد علی نے انڈر 10 کیٹگری میں اسکریبل کی تاریخ کے سب سے کم عمرعالمی چیمپئن کا اعزاز حاصل کیا ، انڈر 18 میں پاکستان کے طحہٰ مرزا نے عالمی ٹائٹل حاصل کیا ، انڈر 14 میں صائم وقار نے میدان مارا ۔

انڈر 12 میں مونس خان نے حریف کھلاڑی کو شکست دی  ، انڈر 10 میں ہی مصباح الرحمان نے کامیابی حاصل سمیٹی  جبکہ سینئر کیٹگری میں دانیال نے دوسری اور حسن ہادی خان نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.